ھفتہ, 23 نومبر 2024


آئی فون کومزید تیزاور سموتھ کیسےبنائیں

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون کو جتنا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یا اس میں جتنی زیادہ ایپس انسٹال کی جاتی ہیں تو اس سے آپ کے سمارٹ فون کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔

جس سےاسمارٹ فون بہت زیادہ سست روی کا شکارہوجاتا ہے۔ یہی حال آئی فون کے ساتھ بھی ہے ۔ اگرآئی فون میں بے جا ایپس انسٹال کی جائیں تو یہ فون میں زیادہ جگہ لے لیتی ہیں ۔

اپنے آئی فون کو پہلے جیسا تیز اور سموتھ کرنے کیلئے اس طریقہ کار عمل کرنا ہوگا۔ اپنے آئی فون کو ان لاک کریں اور پاور بٹن کو پریس کریں لیکن ’سلائیڈ ٹو پاور آف‘ پر کلک نہیں کریں بلکہ ہوم بٹن کو 5 سیکنڈ تک کے لئے دبائیں رکھیں۔

اس کے بعد آپ کے آئی فون میں ان تمام ایپس کی سکرینز نمودار ہوجائیں گی جو آپ کے فون کی ریم کی جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔ ان میں سے جو غیر ضروری ایپس ہیں ان کوان انسٹال کردیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment