اتوار, 24 نومبر 2024


ٹوئٹر صارفین کیلئے خوش آئند خبر

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ فیس بک پر ویڈیوز کی بھرمار سے پریشان تھے تو اب ٹوئٹر پر بھی بے تحاشا لائیو ویڈیوز کے لیے تیار ہوجائیں۔

جی ہاں پیری اسکوپ کو خریدنے کے ایک سال بعد ٹوئٹر نے آخر کار لائیو اسٹریمنگ کو اپنی ایپ کا باقاعدہ حصہ بنالیا۔

58516e3bd2836

 

اب ٹوئٹر پر آپ لائیو ویڈیوز نشر کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پیری اسکوپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر کی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس پر کمپوز ٹوئیٹ بٹن کو ہٹ کرنے پر آپ کے سامنے فوٹوز اور ویڈیو کے ساتھ اب لائیو کا آپشن بھی آئے گا۔

لائیو کو کلک کرنے پر ایک نئی پیری اسکوپ اسٹریم ٹوئٹر میں اس طرح کام کرنے لگے گی جس طرح وہ اپنی ایپ میں کرتی ہے جبکہ ٹوئٹر پر چلائی جانے والی لائیو ویڈیوز پیری اسکوپ میں بھی دیکھی جاسکیں گی۔

یہ لائیو ویڈیو 'پاورڈ بائی پیری اسکوپ' ہی ہوگی جس میں آپ کو لائیو جانے سے پہلے کیپشن شامل کرنا ہوگا جس کے بعد رجسٹرڈ صارفین اس پر کمنٹس اور لائیکس وغیرہ کرسکیں گے۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یہ ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک لائیو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر ظاہر کیے جانے والا ردعمل ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق دونوں ایپس کے امتزاج سے لوگوں کو ٹوئٹر صارفین تک رسائی میں مدد مل سکے گی کیونکہ بیشتر افراد کے پاس پیری اسکوپ میں آڈینس گراف تیار کرنے کا وقت نہیں ہوتا مگر ٹوئٹر پر یہ کام وہ برسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ پیری اسکوپ اپنی جگہ موجود رہے گی جہاں اس کا مواد سرچ اور دریافت کیا جاسکے گا۔

تاہم اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ پیری اسکوپ کب تک خودمختار ایپ رہ سکے گی کیونکہ ہم وائن کا حال دیکھ چکے ہیں جسے اب ٹوئٹر میں ہی ضم کردیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment