ایمز ٹی وی(صحت) قومی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری کے چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔
ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالواحد اور سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ سعود آباد اسپتال سے5 مریضوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خون کے نمونے کی رپورٹ این آئی ایچ سے موصول ہوگئی،ان میں سے 3کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کو مرض کی تشخیص کے حوالے سے بھیجے گئے خون کے نمونوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق مرض سے متاثر ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا۔گیا ہے
حکام کے مطابق اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اب کمی واقع ہورہی ہے،اسپتال میں انسداد ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اسپرے اور مچھروں کا لاروا جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔