ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور اور فیصل آبادمیں کارروائیاں ،2 ہزار لیٹر ناقص دودھ برآمدکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدرنے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران فیصل آباد میں دودھ لانے والے 40 ٹینکرز کی چیکنگ کی گئی ۔
لاہور میں مختلف انٹری پوائنٹس پر دودھ کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران 2 ہزار لیٹر دودھ کو ناقص قراردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر شہبازسرور کے مطابق دودھ میں فارمالین ،سوڈیم کلورائیڈ اورپانی کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔
فارمالین دودھ میں ڈالنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے۔