ایمز ٹی وی (صحت /راولپنڈی) چیئرمین میٹروبس سروس و پنجاب اسپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میڈیکل کالج و الائیڈ ہاسپٹلز بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم , پرنسپل ڈاکٹر محمد عمرکے ہمراہ بینظیر اسپتال راولپنڈی میں اسکن ڈیپارٹمنٹ اور بچوں کے لیئے ایمرجنسی و شعبہ انتہائی نگہداشت کا افتتاح کیا ۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال کے طبی منصوبوں پر ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور جدید ترین سہولیات کی فراہمی سے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اسپتال کے علاوہ ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں بھی توسیعی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ مخیر افراد کے تعاون سے راولپنڈی کے اسپتالوں میں اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پروفیسر محمد عمر نے کہا کہ اسپتالوں میں ایسے منصوبوں پر کام کیا گیا ہے جن کے مریضوں کے علاوہ ڈاکٹروں کو بھی پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی میں بھی سہولت میسر آ رہی ہے ۔
Leave a comment