ایمزٹی وی(صحت)لاہور میں دھماکے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال میں ہڑتال ختم کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کےساتھ ہیں ، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کھول دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیسرا روز تھا اور اسپتال میں آپریشن تھیٹر ،ایمرجنسی ، زچہ بچہ اور دیگر وارڈ سمیت ان ڈور، آؤٹ ڈور سب کچھ بند تھا۔