ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت اب ایک بینک سے دوسرے بینک میں آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے، نئے فیچر پر کام کے لیے بھارت میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سربراہ کی تعیناتی پر بھی غور ہورہا ہے جو اسمارٹ فون کے ذریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب واٹس ایپ کے شریک بانی برین ایکٹن نے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور واٹس ایپ سروس کو ڈیجیٹل کامرس میں مربوط طریقے سے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ فیچر ترقی پزیر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موبائل فون استعمال کرتی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔