ھفتہ, 23 نومبر 2024


موبائل فون جراثیم کا گھر

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل موجودہ دور میں ہر شخص کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے ، لوگ دن میں سینکڑوں بار موبائل فون کو استعمال کرنے کیلئے ہاتھ لگاتے ہیں ، وہ یہ نہیں جانتے ان کا یہی موبائل فون جراثیم کا گھر ہے۔جی ہاں !ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی استعمال میں رہنے والے موبائل فون پر خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج کے مطابق ایک عام موبائل سیٹ میں کسی بھی بیت الخلاء کے نل کے مقابلہ میں 18گنا زائد خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں، جب کہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن ہوتا ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے موبائل فون اور کی بورڈ کے استعمال سے ہاتھوں کے ذریعے معدے میں جا کر یہ جراثیم پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل اور کی بورڈ کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوکہ ہی کچھ کھانا چاہیے تا کہ ان جراثیموں کو معدے میں جانے سے روک کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment