ھفتہ, 23 نومبر 2024


چوٹ کی شناخت کرنے والا ہیلمٹ تیار

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں ماہرین نے ایک ایسا ہیلمٹ بنایا ہے جو فوری طور پر بتاتا ہے کہ سر کے کس حصے میں چوٹ لگی ہے اور عین کس مقام سے خون نکل رہا ہے ۔ چھوٹے پیمانے کی ایک آزمائش کے بعد معلوم ہوا کہ دماغ کی اندرونی چوٹوں کے درست مقام کا تعین کرنا ایک مسئلہ ہوتا ہے اور اس کیلئے مائیکرو ویوز سے زخم اور خون کے رساؤ کی جگہ معلوم کی جاسکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے ایک "مائیکروویو" ہیلمٹ بنایا ہے جو حادثے کے بعد دماغی چوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے ۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال کے بعد معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں اس ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹ کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس سے فوری علاج میں مدد ملتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment