ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ نظام بنایا ہے جس میں روبوٹ تیزی سے اپنے ہاتھ آگے کرکے آپ کی بال کو واپس دھکیلتا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کو والی بال کے گُر سکھانا ہے۔
یہ روبوٹ سسٹم جاپانی والی بال تنظیم نے بنایا ہے جس میں جال کے دائیں بائیں بہت تیزی سے حرکت کرنے والے ہاتھوں کے تین جوڑے نصب ہیں جو والی بال اسٹروک روک کر گیند پلٹا دیتے ہیں۔ اس طرح نیٹ کے دوسرے طرف اصل کھلاڑی ان بلاکرز کو چمکا دے کر گیند باہر پھینکنے پر مہارت حاصل کرتے ہیں تاہم اس کے لیے سخت مہارت درکار ہوتی ہے۔
برطانوی والی بال تنظیم کی خاتون ترجمان کا کہنا ہےکہ روبوٹ کسی بھی صورت سامنے والے کو گول نہیں کرنے دیتا جب کہ اٹیکر بار بار خالی جگہ سے گیند مخالف سمت میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔
روبوٹ کو والی بال کے بہترین کوچ کی مدد سے پروگرام کیا گیا ہے۔ اگر کوئی انسانی ٹیم اسے ہرادے تو وہ اگلے مشکل داؤ کے لیے خود کو ری پروگرام کرلیتا ہے۔
جب جاپانی کھلاڑیوں کو اس پر مشق کرائی گئی تو انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ یہ کسی بھی طرح حقیقی کھیل سے کم نہیں اور مشین اور انسان کے درمیان بہت کم فرق ہے تاہم روبوٹ میں حرکتی سینسر لگائے جارہے ہیں تاکہ وہ انسانوں کو دیکھتے ہوئے ردِ عمل ظاہر کرسکے کیونکہ ابھی وہ کچھ کھسک جاتا ہے۔