ایمز ٹی وی(صحت) سخت گرمی کے موسم میں اگر آپ کہیں باہر سے آئیں تو آپ کو فوری طور پر کسی ٹھنڈے مشروب کی تلاش ہوتی ہے جو پسینے کو ختم اور گرمی کا تاثر زائل کرسکے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے ٹھنڈے مشروبات سے زیادہ گرم مشروبات بہتر ہیں۔
یہ حیران کن تحقیق حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے اس کی توجیہہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں پسینہ آنے کا عمل ہمارے جسم کو سرد کرتا ہے۔ ہمارے جسم کے اندر کا اضافی درجہ حرارت پسینے کے ذریعے بخارات کی شکل میں باہر نکل آتا ہے۔
اگر ہم ٹھنڈے مشروبات پئیں گے تو پسینہ آنا فوری طور پر بند ہوجائے گا. یوں جسم کے اندر کی حرارت باہر نہیں نکل پائے گی۔ اس کے برعکس اگر ہم گرم مشروبات پئیں گے تو پسینے کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور ہمارے جسم کا درجہ حرارت تیزی سے خارج ہوگا۔
یہ تحقیق انوکھی اور حیرت انگیز تو ضرور ہے، تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ہر وقت اور ہر شخص کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتی۔