ایمز ٹی وی(صحت) ملک میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی مربوط نگرانی اور سدباب کے لیے اعداد وشمار اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای ڈی قومی ادارہ صحت ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کی روشنی میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے مربوط حفاظتی تدابیر اختیارکی جاسکیں گی۔ ملک میں متعدی اور غیر متعدی بیماریاں روکنے کانظام کیسے وضع کیاجائے؟ اس حوالے سے اسلام آبادمیں قومی ادارہ صحت کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور عالمی اداروں کے ماہرین سرجوڑ کربیٹھ گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت ڈاکٹر مختار کہتے ہیں کہ بیماریوں سے متعلق مربوط ڈیٹا وقت کی اہم ضرورت ہے، مختلف علاقوں میں پھیلنے والی بیماریوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی روک تھام ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی مربوط نگرانی اور سدباب انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کا حصہ ہے، صوبوں کے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر قومی ادارہ صحت نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ماہرین کہتےہیں کہ ملک میں ملک متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کے مستند اعداوشمار کا نظام موجودنہیں ، پہلی بار اس نوعیت کا پروجیکٹ شروع کیا گیاہے،جس کامقصد تمام صوبوں کوساتھ لےکرچلنا ہے،ورکشاپ کا مقصد صوبوں اور مختلف علاقوں کو وفاقی سطح پر ایک پلیٹ فارم پر لانا بھی ہے۔