ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید سائنسی دور میں ماہرین جہاں انسانوں کی آسانی کے لئے نت نئی مشینری ایجاد کر رہے ہیں وہیں کچھ ایسی مصنوعات کی جدت پر بھی کام کیا جارہا ہے جس سے انسانی زندگی مزید آسان ہوجائے۔ حال ہی میں موبائل بنانے والی ایک معروف کمپنی نے تہہ ہونے کی صلاحیت رکھنے والے ایک انوکھے فون کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جسے دیکھ کر شائقین حیران رہ جائیں گے۔ جنوبی کورین نیوز آو ٹ لیٹ کے مطابق سام سنگ ایک دو اسکرین والے تہہ ہونے والے فون کے پروٹو ٹائپ کو ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جسے’ گلیکسی ایکس‘ کا نام دیاگیا ہے اور اس میں او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے پینلز کا ایک جوڑا ہے جو بیچ میں 180 ڈگری تک سے مڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی 2017ء کے تیسرے حصے تک ایک لاکھ یونٹس مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس ڈیوائس کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔