ایمزٹی وی (صحت) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 90 لاکھ سے زائد افراد فالج کے مرض میں مبتلا ہیں۔
مہر میڈیکل کالج سکھر کے شعبہ نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لال چند، پیما کے رکن ڈاکٹر مجید میمن، ڈاکٹر الطاف حسین شیخ اور الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے صدر مامون الرشید نے گزشتہ روز عالمی یوم دماغ کے موقع پر سکھر پریس کلب میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 90 لاکھ سے زائد افراد فالج کے مرض میں مبتلا ہیں، ہر سال ہزاروں لوگ فالج کی وجہ سے موت کے منہ چلے جاتے ہیں اور لاکھوں افراد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ امسال عالمی یوم دماغ کا موضوع فالج ہے، فالج دماغ کے دورے کی وجہ سے ہوتا ہے، اس سے بچاؤ کیلیے حفاظتی تدابیر اور بروقت علاج ضروری ہے