ھفتہ, 23 نومبر 2024


بچوں کا پسندیدہ سافٹ ائیر "متروک فیچرز "میں شامل

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ نے 32 برس تک ونڈوز میں استعمال ہونے والے اہم سافٹ ویئر ایم ایس پینٹ کو ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن سافٹ ویئر کو ونڈوز کے آئندہ ورژن میں شامل نہیں کیا جانے گا ان میں مائیکروسافٹ پینٹ، آؤٹ لک ایکسپریس، مائیکروسافٹ ریڈر اور ریڈنگ لسٹ شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے آخری دو سافٹ ویئر کو مائیکروسافٹ کے ایج (edge) براؤزر میں ضم کر دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین کو سب سے زیادہ حیرانی مائیکروسافٹ پینٹ کو ختم کیے جانے کی خبروں پر ہوئی ہے کیوں کہ گزشتہ 32 برس سے یہ صارفین کے لیے تصویریں ایڈٹ کرنے کا آسان ترین اور مؤثر ٹول ثابت ہوا ہے جبکہ یہ بچوں میں بھی خاصا مقبول ہے۔
اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ مائیکرو سافٹ نے مذکورہ سافٹ ویئر کو ’’متروک فیچرز‘‘ کی فہرست میں ڈال دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انہیں ونڈوز میں شامل کرنے کا امکان کم ہے۔ پینٹ ٹول پہلی بار 1985 میں ونڈوز 1.0 میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب یہ خود صرف ایک ایپلی کیشن سافٹ ویئر تھا۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق اس ٹول کے صارفین کی تعداد ماہانہ 10 کروڑ رہی تھی۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ پینٹ کا پرانا ورژن اگر ختم بھی ہوگیا تو مائیکروسافٹ پہلے ہی پینٹ تھری ڈی سافٹ ویئر متعارف کراچکا ہے جس میں پہلے سے زیادہ بہتر آپشنز موجود ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment