ایمز ٹی وی (صحت) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے حوالے سے سول اسپتال مکلی کے سول سرجن ڈاکٹر لعل میر شاہ شیرازی، فوکل پرسن ڈاکٹر قمرالدین بارن، ڈاکٹر امان اللہ جھتیال، ڈاکٹر تہمینہ میمن و دیگر کی قیادت میں سول اسپتال مکلی میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں محکمہ صحت کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لعل میر شاہ، ڈاکٹر قمرالدین بارن و دیگر مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے صرف ضلع ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس کے پانچ ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس اے اور بی کے مریضوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔