ایمز ٹی وی(صحت )کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاہے کہ انسداد پولیو کی خصو صی مہم پیر سے شروع ہو گی،13حساس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔والدین اور کمیونٹی کا تعاون حا صل کر نے کی حکمت عملی اختیار کریں والدین اور کمیونٹی کا تعاون حا صل ہو گا تو انسداد پولیو کی کوششیں یقننا بار آور ہوں گی۔وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ کمشنر کراچی کو انسداد پولیو مہم اور ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی کوششوں کو سراہا گیا او ر کراچی میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے حوالہ سے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اجلاس نے انسداد پولیو کے حوالہ سے ان نتائج کو خو ش آئند قرار دیا۔ کمشنر نے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں ک نتیجہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی کوششوں کے حوالہ سے ضرور ت اس بات کی ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر نے والی پوری ٹیم میں یہ جذبہ اسی طرح برقرار رہے اور وہ پولیو کے خاتمہ تک اسی جذبہ سے کام کر تے رہیں کمشنر کو بتایا گیا کہ کر اچی کے تین اضلاع وسطی، غربی اور وسطی کی تیرہ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی موثر مہم شروع کر نے کی ضرورت ہے