ھفتہ, 23 نومبر 2024


انسانی مجسمہ یا کیک

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے کارٹون والے کیک سے لے کر کئی اشیا میں ڈھلے کیک دیکھے ہوں گے لیکن چینی کیک ساز انتہائی تفصیل اور مہارت کے ساتھ چینی ثقافت و تاریخ کی اہم شخصیات پر کیک بناتے ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں منعقدہ کیک سازی کے بین الاقوامی مقابلے میں پانچ اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔
cake2 1516386438
ژاؤ یائی نے مقابلے میں اپنی سب سے بہترین تخلیق رکھی ۔ یہ کیک چین کی واحد خاتون فرماں رواں وو زیٹیان کا مجسمہ تھا جسے ’ محل کی ملکہ‘ (لیڈی ان دی یپلس) کا عنوان دیا گیا تھا۔ انہوں نے برمنگھم میں منعقدہ دنیا میں کیک سازی کے سب سے بڑے اور مشہور مقابلے میں سونے کے تین اور دو کانسی کے اعزاز اپنے نام کرکے سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔
 
cake3 
ژاؤ یائی نے ایک دوسرا کیک ’لائی ڈرنک ان نیپنتھک لینڈ‘ نامی ایک اور مجسمہ کیک بنایا جسے کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے کیونکہ اس کا بیرونی خول بہت سخت تھا اور اسے کاٹنا مشکل تھا۔ یہ عمل کیک مقابلے کے اصولوں کے خلاف بھی تھا جس میں کیک کے بیرونی خول کی ذیادہ سے ذیادہ 40 سینٹی میٹر موٹائی کی اجازت دی گئی تھی۔
 
cake4 
ملکہ کے بالوں میں جو پھول لگائے گئے تھے انہیں بنانے میں کئی گھنٹے لگے تھے اور انہیں باری باری بالوں میں لگایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور کیک منکی کنگ کو بھی گولڈ میڈل دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ژاؤ یائی پورے چین میں بہت مشہور ہیں اور انہیں چین میں ’شکر بادشاہ‘ یعنی شوگر کنگ کہا جاتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment