ھفتہ, 23 نومبر 2024


واٹس ایپ کی چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اس وقت دنیا کی پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ہے۔ اب کمپنی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے ایپ کا نیاورژن تیار کر لیا ہے جس کی خصوصیت جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو رقم بھی منتقل کر سکیں گے۔

اس نئے ورژن کے ٹرائل بھارت میں جاری ہیں اور اس سلسلے میں واٹس ایپ نے بھارت کے بڑے بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے بھی کر لیے ہیں۔ ان بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینک شامل ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اس مقصد کے لیے بھارتی حکومت سے بھی منظوری لے لی ہے۔ بینکوں کے اشتراک سے جاری ان ٹرائلز کے بعد آئندہ ماہ پورے بھارت میں یہ سروس صارفین کو فراہم کر دی جائے گی اور اس کے بعد اس کا دائرہ باقی دنیا میں بھی پھیلایا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment