ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایپل کمپنی کے بانی "اسٹیو جابز" کی نوکری کی درخواست پیش

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتی ہے۔
یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے تین سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔
form 1519495999
 
ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے جس میں انہوں نے خصوصی صلاحیت کے خانے میں ’الیکٹرانکس ٹیک اور ڈیزائن انجینئر‘ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی پوچھے گئے کمپیوٹر سے متعلق سوال کا انہوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیا جب کہ آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔
واضح رہے کہ اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے سن 2011ء میں چل بسے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment