ایمز ٹی وی صحت نرسنگ ایک مقدس اور قابل احترام پیشہ ہے اس پیشے سے جڑنے والے خدمت خلق انجام دیتے ہیں ڈاکٹرز کے بعد اگر کوئی مریض کا علاج کرتا ہے تووہ نرس ہے ایسا کہنا غلط نہیں ہو گا ۔
موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر شعبہ میں ہر روز نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف ہو رہی ہیں اس ہی سلسلے میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک اور اسپتال میں روبوٹ نرسیں تعینات کردی گئیں ہیں
تفصیلات کے مطابق بنکاک کےاسپتال انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نرسیں متعارف کی گئیں ہیں جو نرسس کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور انھیں دیکھ کر سب سے زیادہ خوش معصوم ننھے منے مریض ہو رہے ہیں ۔
یہ روبوٹ نرسیں صرف مریضوں کو دوائیاں ہی نہیں پہنچاتی ہیں بلکہ مریضوں کے ڈاکومنٹس کو ریسپشن سے ڈاکٹرز تک پہنچانا اور مریضوں کا خیال رکھنا بھی ان کی ڈیوٹی میں شامل ہے۔