لندن: کچھ دنوں پہلے فیس بک نے یہ اعتراف کیا تھا کہ تقریباً تین کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز نے دیکھا یا چرایا ہے۔اس کے بعد سے اب تک فیس بک کی سیکیورٹی پر بہت سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اگراپ اس بارے میں فکر مند ہیں تو اپ بھی اپنی معلومات کے متعلق یہاں سے اگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔
پہلے اس لنک کے ذریعے فیس بک ہیلپ سینٹر پرجائیں جس کے لیے فیس بک پر لاگ ان ہونا ضروری ہے۔
https://www.facebook.com/help/securitynotice?ref=sec
اب اسکرول کرکے نیچے کی جانب آئیں جہاں یہ جملہ تحریر ہے
“Is my Facebook account impacted by this security issue”
یہاں اپ کو ہلکے نیلے رنگ میں ایک تحریر نظر ائے گی اور ڈیٹا چوری نہ ہونے کے صورت میں یہ لکھا دکھائی دے گا۔اب اگر اپ کا ڈیٹا کسی طرح بلا اجازت چوری یا استعمال ہوا ہے تو اس طرح کی تحریر دکھائی دے گی یہاں اپ کو یس اور نو اپشن بھی ملے گا اور یس کی صورت میں اپ جان سکیں گے کہ ایا اپ ان تین کروڑ افراد میں شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ پر نقب لگی ہے، یا ان ڈیڑھ کروڑ افراد میں ہیں جن کے ای میل اور فون نمبر چرائے گئے ہیں، یا ان ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد میں سے ہیں جن کے نام، مقام، گھر، تاریخِ پیدائش، ازواجی تعلق اور دیگر معلومات اڑائی گئی ہیں۔
ڈیٹا چوری ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟
اس ضمن میں زیادہ فکرمند ہوکر پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس صورت میں ڈیٹا پر حملے اور اس کے بعد بینک اکاو¿نٹ یا کریڈٹ کارڈ سے رقم چرانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تاہم اسپیم کال، ای میل اور اسپیم پیغامات پر نظر رکھیں کیونکہ ان کی بھرمار ہوسکتی ہے، ہیکرز یہ ڈیٹا مختلف کمپنیوں کو
فروخت کرسکتے ہیں۔
فشنگ سے بچیں جس میں ای میل کے ذریعے اپ کو ان لائن اکاؤنٹس یا بینک کے جعلی پیجز پر جانے کا کہا جاسکتا ہے۔ وہاں مزید ڈیٹا لے کر اس سے رقم اینٹھی جاسکتی ہے اس ضمن میں بہت محتاط رہیں۔