اتوار, 24 نومبر 2024


فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں انقلاب لانے کی تیاریاں

فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں انقلاب لانے کی تیاریاں سویڈن: سویڈن کے ایک موجد نے ماحول دوست پلاسٹک تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے فاسٹ فوڈانڈسٹری میں انقلاب آسکتا ہے۔ سویڈن کے ایک 24 سالہ طالب علم نے یہ پلاسٹک صرف آلو کے چھلکوں اور پانی سے بنایا ہے جو چند ماہ میں گھل کر ختم ہو جاتا ہے۔ یہ ایک طرح کاتھرمو پلاسٹک ہے جوحرارت دینے پر نرم اور ٹھنڈا ہونے پر سخت ہو جاتا ہے اس لیئے اسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔اس سے بیگز ،کٹلری اور اسٹرا بنائی جاسکتی ہے کیونکہ یہ خصوصی طور پر فوڈ انڈسٹری کے لیئے ہی تیار کیا گےا ہے عام پلاسٹک سیکڑوں برس میں بھی ختم نہیں ہوتا جب کے یہ پلاسٹک2 ماہ میں ہی گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے موجد نے بتایا کہ پلاسٹک فاسٹ فوڈ انڈسٹری کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے جو چمچوں ،پیکنگ اور اسٹراکی صورت میں سامنے آتا ہے۔اگر یہ صنعت آلو پلاسٹک استعمال کرے تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment