ھفتہ, 20 اپریل 2024


رئیل می نےاپنانیااسمارٹ فون متعارف کرادیا

مانیٹرنگ ڈیسک: رئیل می نے ایک بجٹ اسمارٹ فون رئیل می سی 11 متعارف کرادیا ہے۔
اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
رئیل می سی 11 میں ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دی گئی ہے جس کی مدد سے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
یہ رئیل می کا پہلا ایسا فون ہے جس میں نیا کیمرا لے آؤٹ دیا گیا ہے جو ایپل کے آئی فون 11 کے لے آؤٹ سے ملتا جلتا ہے۔
فون میں حیران کن طور پر فنگرپرنٹ اسکینر موجود نہیں مگر فیس ان لاک یعنی چہرے سے ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو ریورس چارجنگ اور 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار مکمل چارج پر اسٹینڈبائی پر یہ بیٹری 40 دن تک رہ سکتی ہے جبکہ مسلسل گیمز کھیلنے پر 12 گھنٹے، مسلسل ویڈیوز دیکھنے پر ساڑھے 21 گھنٹے اور وائس کالز پر لگ بھگ 32 گھنٹے کام کرسکتی ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جن میں 13 میگا پکل مین کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے جبکہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ لے آؤٹ پر اے آئی کیمرا لکھا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔
یہ فون سب سے پہلے جولائی کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا میں 2 رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کی قیمت 100 ڈالرز (17 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) رکھی گئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment