Print this page

مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کےوالد 94 سال کی عمرمیں چل بسے

مانیٹرنگ ڈیسک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں چل بسے جس کی تصدیق بل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بل گیٹس کے اہلخانہ کاکہناہے کہ سینئر بل گیٹس الزائمر کے مریض تھے۔

بل گیٹس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ویلیم ہینری گیٹس تھا تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کے والد نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

آفیشل بائیو گرافی کےمطابق سینئر بل گیٹس پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران تین سال امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں