Print this page

ملک بھرمیں آکسفورڈیونیورسٹی کی تیارکردہ کوروناویکسین استعمال کرنےکی منظوری

اسلام آباد: برطانوی جامعہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کوروناویکسین کو پاکستان میں استعمال کرنےکی اجازت مل گلی. 

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ہنگامی صورتحال پرآکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ ویکسین کی اجازت دےدی. 

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناہےکہ پاکستان نے ہنگامی صورتحال پر برطانوی ویکسین "اسٹرازنیکا" کےاستعمال کی اجازت ہنگامی صورتحال پردی گئی ہے. 

انہوں نےمزید بتایا کہ پاکستان پہلے ہی چین کی "سینوفارم" ویکسین کی 10 لاکھ خوراک کی بکنگ کرواچکا ہے تاہم ڈریپ سے اسکی منظوری تاحال باقی ہے یہی وجہ کہ ہمیں ملک میں ایمرجنسی صورتحال پربرطانوی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری لینی پڑی. 

پرنٹ یا ایمیل کریں