ھفتہ, 23 نومبر 2024


صارفین جلدہی واٹس ایپ کومختلف ڈیوائسزپراستعمال کرسکیں گے

سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے تیاری مکمل کرلی جس کے بعدصارفین جلد ہی واٹس ایپ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک اکاؤنٹ کو ایک ہی ڈیوائس پر چلا سکتے ہیں، اور کمپیوٹر پر چلانے کے لیے آپ کے موبائل کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے دی گئی نئی اپ ڈیٹ 2.21.14.1 میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بیٹا(آزمائشی) ورژن میں واٹس ایپ کے مختلف ڈیوائسز پر کام کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس نئے فیچر کی اپ ڈیٹ جلد ہی صارفین کے لیے جاری کردی جائے گی جس کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور پورٹل کو موبائل فون کے انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے بنا استعمال کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وےبیٹا کے مطابق واٹس ایپ لنکڈ موبائل ڈیوائسزکے لیے ’ لاگ آؤٹ‘ کے آپشن پر کام کر رہا ہے اور یہ فیچر بھی مستقبل میں دستیاب ہوگا۔ آج بھی واٹس ایپ نے اس سیکشن کو دوبارہ اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ملٹی ڈیواسز فعال ہونے کے بعد دستیاب ہوگا۔ جب کہ ملٹی ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے آپ کی کالز اور پیغامات ’ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ‘ ہوں گے۔

واٹس ایپ ملٹی ڈیوائسز کے بارے میں تازہ ترین معلومات یہی بتاتی ہے کہ ملٹی ڈیوائس کے پہلے ورژن کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے موبائل کو کنیکٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اور زیر نظر اسکرین شاٹ میں واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آپ صرف ایک فون ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ وے بیٹا کے مطابق مارک زکر برگ بھی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ ملٹی ڈیوائس فیچر اگلے دو ماہ کے اندر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے استعمال کنندگان کے لیے دستیاب ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment