Print this page

واٹس ایپ کا نیااپڈیٹ کیاہوگا؟

ویب ڈیسک : دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آن لائن اسٹیٹس چھپانے کی تیاری کرلی۔

طویل عرصے سے صارفین کی جانب سےواٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ ’ویب ایٹ آل انفو‘ نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے آخر کار واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام رہا ہے جو ہمیں یہ انتخاب کرنے کا اختیار دے گا کہ واٹس ایپ پر ہمیں کون کون آن لائن دیکھ سکتا ہے۔ مذکورہ فیچر صارفین کو مستقبل میں ریلیز ہونے والے واٹس ایپ کے اپڈیٹ ورژن میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈیلیٹ میسج کا دورانیہ :
دریں اثنا واٹس ایپ کی جانب سے چند بیٹا صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے وقت کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔فی الوقت واٹس ایپ کے میسجز ڈیلیٹ کرنے کے دورانیے کی حد ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن نئے فیچر میں یہ حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں