ایمزٹی وی(صحت)برطانوی ماہر جلد سائیمن زکائی کے مطابق "موبائل فون کے ذریعے رابطے، سوشل میڈیا کے استعمال یا تصویر لیتے وقت فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس سے جلد بوڑھا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ سسکن کو دھوپ کی تمازت سے بچانے والے 'سن بلاکر' بھی موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہتے ہیں۔ موبائل فون کے استعمال میں افراط و تفریط سے پیدا ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں ایسی گفتگو پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئی۔
ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال سے چہرے پر گہرا نشان پڑنے کا بھی اندیشہ ہے کیونکہ فون پر بات کرتے وقت جلدی مساموں پر زیادہ دباو پڑتا ہے۔