اتوار, 24 نومبر 2024


یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) یمن کےجنوب مشرقی شہر المکلا میں آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو خودکش دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا،دھماکوں کے نتیجے میں پانچ فوجی جان کی بازی ہارگئے. تفصیلات کےمطابق یمن کے جنوبی شہر المکلا میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا،پہلا دھماکہ شہر کے جنوب میں آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرادھماکہ شہر کے مرکز میں کیا گیا.یمن کے جنوبی شہر المکلا پر ایک سال تک القاعدہ قبضہ تھا،تاہم گزشتہ سال حکومت نواز فوجیوں نے سعودی قیادت میں اتحاد کی حمایت حاصل کرکے اپریل میں شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا. یاد رہے کہ یمن میں تباہ کن تنازعہ مارچ 2015 سے شروع ہوا جس میں سعودی زیر قیادت فضائی حملوں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس کے بعد باغیوں نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں پر قبضہ کرلیا. یمن میں کشیدگی کے دوران د صنعا کو متعدد بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے. یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دولت اسلامیہ نے یمن کے شہر المکلا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، دھماکوں میں یمنی فوج کے 42 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment