اتوار, 24 نومبر 2024


بہار بارودی سرنگ دھماکے میں 10 سیکورٹی اہلکار ہلاک

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں بارودی سرنگ دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے. تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں ماؤ نواز باغیوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اسپیشل سیل کوبرا پر حملہ کیا، جس میں دس سیکورٹی فورسز ہلاک ہوئے،جبکہ اسپیشل سیل کوبرا کی جوابی کارروائی میں تین ماؤ نواز باغی بھی مارے گئے. بہار کے آئی جی سنیل کمار کے مطابق ’پیر اور منگل کی درمیاني شب ہونے والے واقعے میں ماؤنواز باغیوں نے کئی دھماکے کیے جس میں سی آر پی ایف کے خصوصی دستے کوبراکے دس جوان ہلاک ہو گئے۔‘ یاد رہے کہ بہار اور جھارکھنڈ کے علاوہ ماؤنواز باغی کئی دوسری ریاستوں میں بھی سرگرم ہیں. یاد رہے کہ اسپیشل یونٹ کوبرا کے خلاف باغیوں کا یہ بڑا حملہ تھا جس میں باغیوں کی جانب سے اس یونٹ کو نشانہ بنایاگیا،جس میں دس سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے. واضح رہے کہ کوبرا اسپیشل یونٹ کو جنگلوں میں ماؤنواز باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے بنایا گیا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment