اتوار, 24 نومبر 2024


عراق پر حملہ ،ٹونی بلیئر کے خلاف درخواست دائر

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) عراق میں ایٹمی ہتھیاروں کی غلط اطلاع فراہم کرنے پر سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے عراق پر حملہ برطانوی ایجنسیوں کی جانب سے عراق میں موجود ایٹمی ہتھیاروں کی غلط اطلاع پر کیا گیا ،درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست گزار کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے عراق میں تیل کے ذخائر پر قبضہ کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کی غلط افواہ پھیلائی ،برطانیہ اور اتحادیوں کا عراق پر حملہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ہزاروں بے گناہوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، 13 سال گزار جانے کے باوجود جنگی جرائم کی تفتیش مکمل نہ ہو سکی ، ٹونی بلئیر کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلا کر سزا دی جائے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment