ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز بری طرح متاثر ہوا، پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا سامان جہازوں میں سوار نہیں کیا جا سکا۔ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ ٹرمینل تھری پر سامان کی ترسیلی نظام میں بریک ڈاون ہونے کے سبب سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کا سامان جہازوں میں نہیں پہنچ سکا، جس کی وجہ سے تمام پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی۔ جن میں ایمیرٹس، گلف ائیر، کیتھی پیسیفک ، ورجن اور درجنوں دوسری ائیر لائنز شامل ہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس بریک ڈاون سے قومی ائیر لائن بھی متاثر ہوئی اور پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا 700 کے قریب بیگ جہازوں میں سوار نہیں کیے جا سکے۔ پی آئی اے انتظامیہ موجودہ صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور یقین دلاتی ہے کہ مسافروں کا تمام سامان پیتھرو ائیر پورٹ سے آنے والی پہلی پرواز سے مسافروں تک پہنچائے گی۔
ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون، ائیر لائنز بری طرح متاثر
- 21/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1425 K2_VIEWS
Leave a comment