ھفتہ, 23 نومبر 2024


مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون‘ کھیلنا حرام قرار

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب کے علماء نے تیزی سے مقبول ہونے والے موبائل ویڈیو گیم، ’’پوکی مون گو‘‘ کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے گیم کو حرام قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ اس گیم کا نیا ورژن بھی بالکل پرانے جیسا ہی ہے۔ سعودی عرب کے سینئر اسکالرز ریسرچ اینڈ افتاء کا کہنا ہے کہ 16 سال قبل 2001ء میں بھی اس گیم کے پرانے ورژن کو حرام قرار دیا گیا تھا اور گیم کو جوئے کی ایک شکل قرار دیا گیا تھا، جو اسلام میں ممنوع ہے اور اس فتویٰ کی تجدید کرتے ہوئے نئے ورژن کو بھی حرام قرار دیدیا گیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ اس گیم میں بعض ایسی چیزیں بھی شامل ہیں، جو شریعت میں ممنوع ہیں، مثال کے طور پر خداؤں کی کثرت اور جوا کھیلنا وغیرہ، جنہیں قرآن پاک میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گیم میں ایسے لوگوز استعمال کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے جاپان کے شنتو مذہب، عیسائیت، فری میسنری اور عالمی صہیونیت کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ یہ گیم جاپان کی کمپنی نینٹینڈو نے آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے بنائی ہے، جس میں حقیقی جگہوں پر جا کر موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے گیم میں پوکیمون کو تلاش کرنا ہوتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment