ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں امدادی سامان مہیا کرنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کردی ۔ ادھر قابض افواج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے برسائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بھارت خود تو کچھ کرنے سے رہا ۔ اشیا سپلائی کرنے کی پاکستانی پیش کش بھی مسترد کر دی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر پر بات کرنے سے پہلے دیگر مسائل پر بات ہوگی ۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ، اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ ادھر قابض افواج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر آنسو گیس کے گولوں کی برسات کردی ، خواتین کی ریلی پر تشدد سے خاتون رہنما آسیہ انداربی سمیت درجنوں خواتین زخمی ہوگئیں ۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو لال چوک کی طرف جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کر لیا گیا ۔ حریت رہنماؤں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment