ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریاست آسام اور ریاست منی پورمیں دو الگ الگ مقامات پر ہلکی نوعیت کے 4 دھماکے ہوئے ہیں جس میں کسی قسم کا جانی اورمالی نقصان نہیں ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں 70 واں یوم آزادی منایا جا رہاہے اس موقع پر ریاست آسام کے علاقہ میں دو ہلکی نوعیت کے دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے ہیں،دھماکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیے گئے۔ جب کہ دوسری جانب بھارت کی ریاست منی پور میں بھی دو دھماکے ہوئے ہیں،دھماکے دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیے گئے جن کی نوعیت اتنی شدید نہ ہونے کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علیحدگی پسند گروہ ملوث ہو سکتے ہیں اس قسم کی کارروائی میں منی پور اور آسام کی علیحدگی پسند تنظیم یونائیڈیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (یو ایل ایف اے) کے ملوث کے شواہد ملے ہیں۔
واضح رہےرواں مہینےمیں ریاست منی پورمیں کئی دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے ایک دھماکہ بارڈر سیکیورٹی فورس پر کیا گیا تھا جس میں ایک نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسام اور منی پور میں کیے گئے دھماکوں کا نشانہ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار تھے جس میں چند اہلکار زخمی بھی ہوئے تا ہم سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔