اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی ترنگا کشمیریوں کے قدموں میں گرگیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر ایک طرف تو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ زمین پر آ گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، عوام نے بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment