ھفتہ, 23 نومبر 2024


داعش کا ترک شہرپربڑاحملہ۔۔۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شام میں داعش کے زیرِ کنٹرول علاقے سے ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا، جس کے بعد ترک حکام نے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے شامی علاقے سے ترک شہر پر مارٹر گولے فائر کیے، ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولے گرنے کے بعد ترک حکام نے شہر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔

شہریوں کے انخلاف کے لئے حکام نے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں شامی حزب اختلاف کی ملیشیا موجود ہے اور جلد ہی داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ترک شہر میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا کیوںکہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے، وہاں سنی کردوں کی اکثریت ہے اور شادی میں بھی بڑی تعداد میں کرد کمیونٹی کے افراد موجود تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment