ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دے دی گئی، میر قاسم علی پر 1971ء میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا۔
63 سالہ میر قاسم علی کو ڈھاکا کی نزدیکی جیل میں پھانسی دی گئی، منگل کو سپریم کورٹ نے میر قاسم کی سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی،میر قاسم نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2010ء میں 1971ء کے جنگی جرائم کی خصوصی عدالت قائم کی تھی جس میں اب تک جماعت اسلامی کے پانچ رہنماؤں سمیت چھ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔