ھفتہ, 23 نومبر 2024


برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دنیا میں قیام امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والا برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ برطانوی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 2010 سے 2015 تک ان ممالک کو 210 ارب مالیت کے آرمز لائسنس جاری کیے۔ جو اَن فری ممالک کی کیٹگری میں ہیں۔ اسی پانچ سال کے عرصے میں برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو تقریباً آٹھ ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیا جبکہ برطانیہ کے اسلحے کا دو تہائی حصہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیچا جا رہا ہے۔ گذشتہ دس سال میں برطانیہ نے چین ، فرانس اور روس سے زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment