ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ نے پاکستان پر کسی بھی قسم کی پابندیوں پر غور کی سختی سے تردید کی اور دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ کےدوران کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں بعض کارروائیاں کی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں اور پاکستا ن کو ایسی کارروائیاں بڑھانا ہوں گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرنا ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ مارک ٹونر نےصحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر کسی قسم کا کوئی غور نہیں کیا جا رہا ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
یاد رہے کلہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرخارجہ نےاعتراف کیاتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا،پچاس ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے،ہم سب کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان پر واضح کر دیاہے انہیں تمام دہشت گر گروپوں کے خلاف کاررروائی کرنے کی ضرورت ہے