ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے، بھارتی فورسزکی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں 61 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ بھارتی فورسز نے پلواما،کلگام اور کپواڑہ میں فائرنگ کرکے درجنوںنہتے کشمیر یوں کو زخمی کردیا۔

مقبوضہ وادی کےکئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔

کشمیر ی میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے پلواما میں بھارت مخالف ریلی کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا،جس میں 40 کشمیری زخمی ہو ئے ۔

ادھر حریت رہنماؤں کی اپیل پر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال 16 ستمبر تک بڑھادی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment