اتوار, 24 نومبر 2024


شہزادہ نائف کاحج انتظامات کا جائزہ، سخت سیکیورٹی کی ہدایت

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے رواں سال حج کے انتظامات میں شریک اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اور حجاج کرام کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر حج کے جنرل سکیورٹی پلان پر عمل درآمد میں شریک سیکیورٹی فورسز کی قیادت نے شہزادہ محمد کا خیرمقدم کیا۔سیکیورٹی کمان کا کہنا تھا کہ ولی عہد کا حج کی تیاریوں کا جائزے سے پتا چلتا ہے کہ سعودی حکام حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے۔

شہزادہ محمد بن نائف نے سکیورٹی ایوی ایشن کے زیر انتظام ایئر بس C-295 طرز کے سکیورٹی طیارے کا بھی دورہ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment