ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکا اور روس کے درمیان نئے معاہدے پر اتفاق

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ کل غروب آفتاب سے بندوقیں خاموش ہو جائیں گی۔  سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں معاہدہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ایک روزہ بات چیت میں طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت باغیوں کے کنٹرول میں مخصوص علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی۔ روس اور امریکا ایک مشترکہ مرکز قائم کریں گے جو شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت کو منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ عملدرآمد کرنے کو تیار ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment