ایمز ٹی وی ( نیویارک ) امریکا میں گیارہ ستمبرحملوں میں بیوہ ہونیوالی خاتون نے سعودی عرب کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی تھی۔امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمہ نمبر سولہ سی وی انیس سو چوالیس میں اسٹیفنی راس ڈی سائمن نامی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب نےگیارہ ستمبر حملوں میں القاعدہ کی مدد کی عدالت ریاض سے ان کے خاوند کا خون بہا د لوائے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں اسٹیفنی حاملہ تھی نائن الیون کے حملوں میں ان کے خاوند اور نیوی کمانڈر پیٹرک ڈن ہلاک ہوگیا تھا خاتون نے اپنی یتیم بیٹی کے نام پر بھی سعودی عرب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے
نائن الیون کے حملوں کی متاثرہ خاتون کا سعودی عرب پر ھرجا نے کا دعویٰ
- 01/10/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1270 K2_VIEWS
Leave a comment