ایمز ٹی وی ( مقبو ضہ کشمیر )کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں بھارتی فورسز نے بارہ نوجوانوں اور خواتین سمیت 44 کشمیریوں کو شہید کیا سری نگر (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا ظلم وستم جاری ہے ، 85 ویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ ہے ۔ صرف ستمبر میں بچوں اور خواتین سمیت 44 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ۔ مقبوضہ وادی میں 85 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ 8 جولائی سے اب تک بھارتی فورسز 107 کشمیریوں کو شہید جبکہ 13 ہزار پانچ سو کو زخمی کر چکی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں بھارتی فورسز نے بارہ نوجوانوں اور خواتین سمیت 44 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ ان میں 11 کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ۔ پیلٹ گن اور فائرنگ سے 5 ہزار 5 سو چوبیس افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک ہزار سے زائد کو حراست میں لیا گیا ۔ صورتحال کے پیش نظر وادی میں اضافی سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مارکیٹ ، اسکول ، کالج اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر کو سب جیل میں بدل دیا ہے ۔
بھارتی فورسز کا ظلم و ستم جاری ، ایک ماہ میں 44 کشمیریوں کو شہید کیا
- 01/10/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1091 K2_VIEWS
Leave a comment