ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ القاعدہ کے شدت پسندوں کو خود شہر سے باہر لے جانے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ لڑائی جائے ۔ انہوں نے شامی حکومت اور روس سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے شہر کو تباہ نہ کریں۔ اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اگر اسی رفتار سے بمباری جاری رہی تو زیادہ سے زیادہ دو یا ڈھائی ماہ میں مشرقی شہر حلب ممکن ہے کہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں بمباری جاری رہی تو ہزاروں شہری مارے جائینگے۔
2 ماہ میں حلب کی مکمل تباہی کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ
- 08/10/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1242 K2_VIEWS
Leave a comment