ھفتہ, 23 نومبر 2024


امن کا نوبیل انعام کولمبین صدرکے نام

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نوبیل انعام دینے والی کمیٹی نے سنہ 2016 کے لیے امن کے نوبیل انعام کے فاتح کے طور پر کولمبیا کے صدر خوان مینوئل سانتوس کا انتخاب کیا ہے۔

جمعے کو ناویجیئن نوبیل کمیٹی نے اعلان کیا کہ انھیں یہ انعام کولمبیا میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں پر دیا گیا ہے۔ان پانچ دہائیوں کے دوران کولمبیا میں دو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک اور 60 لاکھ سے زیادہ بےگھر ہوئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ہی کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فارك باغیوں نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس امن معاہدے کے بعد کولمبیا میں گذشتہ 52 برسوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمے کے ساتھ قیام امن کی امید پیدا ہوئی تھی۔
تاہم گذشتہ اتوار کو کولمبیا میں ہونے والے ریفرینڈم میں عوام نے فارک کے ساتھ امن معاہدے کو معمولی سے فرق کے ساتھ مسترد کر دیا تھا۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی یورپی یونین نے فارك باغیوں کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

كارٹیجینا میں فارك باغیوں کے لیڈر تمانشیكو اور کولمبیا کے صدرخوان مینوئل سانتوس نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment