ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ نے روس پرانتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے سیاسی تنظیموں پر سائبر حملے کرنے کاالزام لگا دیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہیک کی جانے والی ای میلز کا طریقہ کار مسلسل روسی کوششوں جیسا ہی ہے۔

امریکی سیکورٹی حکام نے کہا کہ رواں سال ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ہونے والے اہم معلوماتی مباحثے کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی اور نیشنل انٹیلی جنس آن الیکشن سکیورٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب حملوں میں تقریباً لازمی طور پر روس کے اعلیٰ عہدیدار ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک گوسیفائیر 2.0 نامی ہیکر نے ڈیموکریٹک پاٹی کی دستاویزات کو شائع کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ بیلٹ پیپر یا انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوگا جس کی وجہ ان پر کئی جگہوں پر نظر رکھنا اور ڈی سینٹرالائزڈ نظام ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment