ھفتہ, 23 نومبر 2024


طالبان کا افغان نیشنل آرمی پر حملہ، 7 افراد ہلاک

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی)  ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 فوجی بیس پر سامان پہنچا رہا تھا ، حملے میں سات افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس میں عملے کے اراکین سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ بغلان کے شہر پل خمری میں اس وقت پیش آیا جب ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر فوجی بیس پر سامان پہنچا رہا تھا ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں عملے کے چار اراکین اور تین فوجی اہلکار شامل ہیں ۔ پل خمری میں ہی طالبان جنگجوئوں نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بولا ہے جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment